مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

Indian Forces

Indian Forces

حیدرپورہ (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو حیدرپورہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔قابض فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔

حیدرپورہ اور قریبی علاقوں میں بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ بیس کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا اور چھ گھر تباہ کر دئیے تھے۔