اگر نئی پابندیاں لگائی گئیں تو بیلاروس اس کا جواب دے گا: لوکا شینکو

Alexander Lukashenko

Alexander Lukashenko

بیلاروس (اصل میڈیا ڈیسک) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ ہم نے کوشش کی ہے لیکن ہم، مغربی سرحد سے قریب واقع مہاجر کیمپوں میں مقیم، مہاجروں کو واپسی پر قائل نہیں کر سکے۔

بیلاروس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بیلٹا کے مطابق لوکا شینکو نے کہا ہے کہ “ہم نے مغربی سرحد کے مہاجر کیمپوں میں مقیم نقل مکانوں کو واپسی پر راضی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکے”۔

لوکا شینکو نے مزید کہا ہے کہ اگر نئی پابندیاں لگائی گئیں تو بیلاروس اس کا جواب دے گا۔

اس دوران یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کونسل نے، بیلاروس سمیت یورپی یونین کے ایجنڈے کے موضوعات پر بات چیت کے لئے، آج برسلز میں اجلاس کیا۔

اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے یورپی یونین حکام نے کہا ہے کہ اجلاس میں، بیلاروس میں افراد یا پھر اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق، نئی شرائط کی منظوری دی جائے گی۔