یمن میں 75 فیصد بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں

Yemen Children

Yemen Children

صنعاء (اصل میڈیا ڈیسک) یمن مییں 75 فیصد بچے ناکافی خوراک کا سامنا کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق یمن کی 30 ملین آبادی کا 16،2 فیصد غذائی تحفظ سے محروم ہے اور بچوں کے 75 فیصد کو ناکافی خوراک کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ یمن ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ ملک میں ایرانی حمایت کے حامل حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے مقابلے میں یمن حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں درپیش بحران دنیا کے بڑے ترین بحرانوں میں سے ایک ہے۔ ملکی آبادی کا 80 فیصد انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت محسوس کر رہا ہے۔