تین نہتے کشمیریوں کے قتل پر سات بھارتی فوجیوں کو عمر قید

 Indian Soldiers

Indian Soldiers

ممبئی (جیوڈیسک) تین کشمیری نوجوانوں کو مارنے والے بھارتی فوجیوں کو کورٹ مارشل کے بعد عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی فوجی عدالت نے اپنے سات فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان فوجیوں پر کشمیر کے علاقے مچھیل میں دو ہزار دس میں ہونے والے جعلی مقابلہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو مارنے کا الزام تھا۔

جعلی مقابلے میں بھارتی فوج کے 2 افسران بھی شامل ہیں، تین فوجیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ملازمت کی تمام سہولیات کو معطل کر دیا گیا ہے۔