کشمور: مضر صحت کھانا کھانے سے 4 افراد جاں بحق

Kashmore

Kashmore

کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد بے ہوش ہوگئے۔ ان میں سے بچی سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس کے مطابق کشمور کے علاقے بھٹائی کالونی میں عالم مرہٹو نامی شخص کے ہاں رات کا کھانا کھاتے ہی گھرکے 10 افراد بے ہوش ہوگئے۔ جنھیں اسپتال لے جایا گیا۔ دوران علاج 3 سالہ بچی مہر، خاتون عنبرین اور اس کا شوہر علی نوازموت کے منہ میں چلے گئے۔

پولیس کے مطابق 7 بے ہوش افراد کو پولیس کی سیکیورٹی میں تعلقہ اسپتال تنگوانی اور سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں حبیبہ نامی خاتون بھی دم توڑ گئی۔