کشمور میں تیل پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

Oil Pipe Line

Oil Pipe Line

کشمور (جیوڈیسک)کشمور میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکا ہوا۔ جس سے پائپ لائن میں آگ لگ گئی ایس ایس پی کشمور فرخ علی لنجار کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب تیل پائپ لائن میں دھماکا ہوا۔

جس سے تیل پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔تیل پائپ لائن کے ذریعے کشمور سے ملتان تیل فراہم کیا جاتاہے۔ایس پی ایس کشمور کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔