کیٹ میڈلٹن نے نفسیاتی مسائل کے شکار بچوں میں انعامات تقسیم کئے

Kate Middleton

Kate Middleton

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ نے لندن میں نفسیاتی مسائل کے شکار بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ شہزادی کیٹ نے تقسیم انعامات کی تقریب شاہی محل کینسگٹن پیلس میں منعقد کی۔

تقریب میں ان بچوں کو انعامات دیئے گئے جنہوں نے اپنے نفسیاتی مسائل پر قابو پایا اور تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کی۔ تقسیم انعامات کی تقریب کا انتظام بچوں کی فلاحی تنظیم ”پلیس ٹو بی” نے کیا۔ شہزادی اس تنظیم کی سرپرست ہیں۔ وہ بچوں سے گھل مل گئیں اور ان سے بات چیت کی۔