کترینہ کے رنبیر سے اختلافات: پریمی جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی

Katrina, Ranbir

Katrina, Ranbir

ممبئی (جیوڈیسک) ابھی چند روز قبل ہی کی باتیں تھیں کہ بالی ووڈ کی ہر تقریب میں کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک ساتھ نظر آتے تھے اور دونوں ستاروں کے بارے میں ہر خبر کو اہمیت دی جاتی تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ سلمان خان کے بعد کترینہ کے رنبیر سے بھی راستے جدا ہو گئے ہیں۔

رنبیر اور کترینہ کیف سال نو کی چھٹیاں منانے ایک ساتھ امریکا گئے تھے جاں ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس کا اثر اب بھی برقرار ہے، یہی وجہ ہے کہ چند روز قبل جو جوڑا ہر تقریب میں ایک ساتھ نظر آتا تھا اب وہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے بھی کترا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی زیر تکمیل فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں لیکن دونوں فلم کے سیٹ کے علاوہ آپس میں کوئی بات نہیں کرتے۔