حکومت کا شہباز شریف کے حوالے سے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے حوالے سے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن 11 بجے ہو گا، اور اس اجلاس میں پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے حوالے سے حکومت نے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور شہباز شریف کے خلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کے حوالے سے بھی قرارداد لائے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے مشیر قانون بیرسٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری بھجوادی گئی ہے، اجلاس میں اہم قوانین پیش کئے جائیں گے، حکومت اور اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔