کینیا : شاپنگ مال میں فائرنگ کرنیوالے دہشت گردوں کی نئی وڈیوز سامنے آگئیں

Kenya

Kenya

کینیا (جیوڈیسک) نیروبی کینیا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی نئی وڈیوز منظر عام پر آ گئیں۔ شاپنگ پر آئے افراد جان بچانے کے لیے بھاگتے چھپتے نظر آ رہے ہیں۔ کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں اکیس ستمبر کو دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہیں۔ یہ اس وقت کی ویڈیوزہیں جب دہشت گرد شاپنگ مال میں داخل ہوئے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ شاپنگ میں مشغول تھے کہ اچانک باہر نکلنے والے افراد خوفزدہ ہو کر واپس اندرکی طرف بھاگنے لگے۔

اسی دوران دو مسلح افراد اندر داخل ہوتے ہیں۔ پہلے وہ ایک دکاندار کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیتے ہیں، پھر آگے بڑھتے ہیں۔ ویڈیو میں لوگوں کوفرش پر رینگتے اور کاونٹرز کے پیچھے چھپتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گرد جائزہ لیتے اور ٹہلتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ ایک ریسٹورنٹ میں دو سویلینز نے بھی اپنی پستولیں نکال کر پوزیشن لی۔ ایک منظر میں واضح نظر آرہا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خاتون اور اس کے بچوں کو یرغمال بنا لیا۔