سعودی عرب پہلی بار سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے میں کامیاب

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ دیگر ممالک جو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ان میں چاڈ، چلی، لیتھونیا اور نائیجیریا شامل ہیں۔ رائے شماری میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 191 ارکان نے حصہ لیا۔ لیتھونیا نے 187 جب کہ سعودی عرب نے 176 ووٹ حاصل کیے۔ ان پانچوں ممالک کی رکنیت کی مدت دوسال ہے۔