چابی والے شیر کبھی نہیں دھاڑ سکتے جہاں ان کی چابی ختم ہو گی وہیں ڈھیر ہو جائیں گے ،چوہدری نوید،اشرف بھٹی

لاہور : پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد نوید امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-125اور صوبائی اسمبلی حلقہ PP-155سے پیپلز پارٹی کے امیدوارمحمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ چابی والے شیر کبھی نہیں دھاڑ سکتے جہاں ان کی چابی ختم ہو گی وہیں ڈھیر ہو جائیں گے ۔11 مئی یوم پیپلز پارٹی ہو گا۔

پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیا د پر 11 مئی کے انتخابا ت میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔تیر کی کامیابی ہی میں ملک کی کامیابی اور ترقی کا راز مضمر ہے ۔پی پی پی کو مٹانے والے خود ہی مٹ گئے اور تاریخ کے کوڑے دانوں کی نظر ہو گئے قینچی امر سدھو میں اپنے الیکشن دفت کے افتتاح کے موقعہ پر پارٹی ورکروں ڈاکٹر شہزاد،بشیر احمد ڈوگر۔

سلطان ،حاجی بشیر احمد، راناشبیر احمد،شیخ امانت علی ،محمد لیاقت،بشیر احمد کھرل،محمد اقبال بھٹی ،محمد جاوید،محمد زاہد،بہادر علی ،طاہر جاویدڈوگر،فیصل کھرل،،اقبال بھٹی،جاوید،زاہد،بہادرعلی،طاہرجاویدڈوگر،فیصل کھرل،شیخ نثاراحمد،شیخ ابرار احمد،شیخ اسرار احمد،شیخ جمیل ،شاہد ڈوگر،حاجی محمد رفیق اور شیخ عمران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کے چاہنے والے کراچی تا کشمیر ہر جگہ موجود ہیں جب کہ جن کو ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوے۔

وہ ہوا کے گھوڑے پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے کی جلدی میں ہیں ۔اس طرح تبدیلی نہیں آسکتی اس کے لئے پی پی پی کے قائدین کی طرح عوام میں رہ کر اپنی جانوں کو قربان کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے جس میں کسی کو بھی کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلیے پی پی نے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا ااور وہ آئندہ بھی منتخب ہو کر یہ سلسلہ جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام اس بار بھی بے نظیر بھٹو کے جیالوں کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے اور جیت تیر کی ہی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صحیح معنوں میں نوجوانوں کے ترجمان ہیں اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ ان کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔