صرف میئو نہیں حلقہ NA129 کی تمام برادریاں میاں شہباز شریف کو ووٹ دیں گی

لاہور : گزشتہ روز حلقہ NA129سے تعلق رکھنے والی میئوبرادری کا ہنگامی اجلاس رائوناصر علی خان میئوکے ڈیرے پر ہواجس میں چوہدی آس محمد میئو،حاجی اختر میئو،سفید خاں میئو،حاجی محمد شریف میئو،محمد اختر عرف ڈیال میئو،محمدعمران میئو،محمد جمیل میئو،صفدر میئو اور میئوبرادری کی دیگر معزز شخصیات نے میاں شہباز شریف کی بھرپور حمائت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجررہنماء رائوناصرعلی خان میئونے خطاب کرتے ہوئے میئوبرودری کے نام نہاد سربراہان کو خبر دار کیا کہ آنئدہ برادری کے نام پر سیاست چمکانے کی بجائے اپنی حیثیت کے مطابق بات کریں جو لوگ اپنے گھر پر اختیار نہیں رکھتے اُنھیں کوئی حق نہیں کہ پوری برادری کے ووٹ کا دعوہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ پوری میئوبرادری ہماری حمائت کرے گی لیکن اکثریت میاں شہباز شریف کو ووٹ دے گی اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو حلقے کی تمام برادریوں کی حمائت سے میاں شہباز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ PP159امتیاز علی شاکر نے کہا کہ مسلم لیگ ن برادری ازم کی بجائے قومی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے۔

نہ صرف حلقہNA129بلکہ پورے پاکستان کی ہر برادری مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم پاکستان سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے ،عوام جانتے ہیں کہ تیر نے سائیکل پر بیٹھ کر عوام کا خوب شکار اور عوام کا خون پئی کر صحت مند ہونے کے بعد تیر اب بلا بن چکا ہے،عوام 4کے ٹولے کی سازش کا شکار بنیں گے اور نہ مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی کسی سازش کو کامیاب ہونے دیں ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہرانا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے بس نہیں رہا۔