خانیوال میں ناکے پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانا صدر کے علاقے اڈا کچی پکی میں پولیس ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار افراد کو روکا گیا۔

جس پر مبینہ ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو مارے گئے۔لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔