کھاریاں : باپ نے 2 بیٹوں کو قتل ایک کو زخمی کر دیا

Kharian

Kharian

کھاریاں (جیوڈیسک) کھاریاں میں باپ نے چھریوں کے وار کر کے 2 بیٹوں کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔ کھاریاں یہ افسوسناک واقعہ کھاریاں کے محلہ بابا لطیف شاہ غازی میں پیش آیا جہاں ندیم صادق نامی شخص نے اپنے بیٹوں تین سالہ ناہیل اور چار سالہ قاسم کو چھریاں مار کر قتل کر دیا جبکہ محمد ضیا زخمی ہو گیا۔

ندیم صادق نے اس کے بعد اپنے گلے پر بھی چھری پھیر لی۔ محلے داروں نے ندیم صادق اور اس کے بیٹے محمد ضیا کو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ندیم صادق نے غربت سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔