کھاریاں کے مہتمم علامہ محمد محمود احمد مفتی کی زیر صدارت کھاریاں گزٹ شو کا دوسرا سالانہ کوئز مقابلہ بسلسلہ سیرت النبی ?،T.D.C.Pریسٹورنٹ میں منعقد ہوا

کھاریاں ملکہ (عمر فاروق اعوان ) قلم قافلہ کھاریاں کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ کھاریاں کے مہتمم علامہ محمد محمود احمد مفتی کی زیر صدارت کھاریاں گزٹ شو کا دوسرا سالانہ کوئز مقابلہ بسلسلہ سیرت النبی ?،T.D.C.Pریسٹورنٹ میں منعقد ہوا کھاریاں شہر ،کینٹ کالجز اور وزڈم انسٹیٹیوٹ کے طلبا اور طالبات کے مابین کوئز مقابلے کے ججز صاحبان مرکزی عیدگاہ کھاریاں کے ناظم اعلیٰ چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ اور مرکزی عیدگاہ کھاریاں میں نمازِ جمعہ کے خطیب پروفیسر محمد ارشد ضیاء تھے۔

نظامت کے فرائض روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے سابق صدرپریس کلب کھاریاں نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ نے دئیے جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض ممتاز ماہر تعلیم طارق عزیز کی صاحبزادیHon Maths Bsکی طالبہ زین الہدیٰ طارق نے سرانجام دئیے۔جنرل الیکٹرونکس کے ایم ڈی ملک امجد علی کوئز مقابلے کے سپانسرزت ھے۔سٹیزن سوسائٹی کھاریاں کے ناظم اعلیٰ اور آفتاب کرنسی ایکسچینج کے ڈائریکٹر چوہدری آفتاب اشرف گوندل ،البرکت CNGکے ڈائریکٹر چوہدری محمد آصف دھور یہ ، الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے نائب صدر سیّد ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ۔

ٹریول ٹوڈے کے ایم ڈی چوہدری شکیل احمد برسہ۔انجمن تاجران جی ٹی روڈ کھاریاں کے صدراور راشد ٹائراینڈ رم کے ایم ڈی چوہدری راشد محمود کے تعاون سے کھاریاں گزٹ شو کا باقاعدہ آغاز حافظ انوار الحق نے تلاوتِ قرآن کریم اور سرورِکائنات کے حضور نذرانہ نعت سے کیا۔پریس کلب کھاریاں کے سابق صدر محمد صفدر مرزا اور طارق عزیز کے معاونت میں نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کوئز مقابلے کی شرائط وضوابط سے آگاہ کیا۔

تین مرحلوں کے کوئز مقابلے میں آرمی پبلک سکول اینڈکالج کے طلبا محمدذیشان اور ثوبیہ ارشد ،گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاں کے سیّد امیر حمزہ اور غلام اللہ ،اسلامک ایشین کالج برائے خواتین کی ربیعہ تبسم اور رافیہ ملک ،FGگرلز کالج کھاریاں کینٹ کی آمنہ بتول اور سیّدہ شانِ زہرہ ،اصغرعلی گرلز کالج کھاریاں کی مہر النساء اور رمشا جلیل ،اسلامک ایشین کالج کے انوار الحق اور یاسف اقبال ،پنجاب کالج بوائز کیمپس کے یاسر علی اور عنصر مشتاق،پنجاب کالج گرلز کیمپس کی ارم رشید اور زیحہ ریاض ،سپیئرئیرگروپ آف کالجز کے ملک حارث اور عائشہ گیلانی اور وزڈم انسٹیٹیوٹ چنن کی رشیقہ طاہر اور انم اقبال نے حصہ لیا۔

پہلے سیشن میں گیارہ کالجز کی بارہ ٹیموں میں ہر ٹیم سے سات سوالات پوچھے گئے جن میں آرمی پبلک سکول ،اسلامک ایشین کالج برائے خواتین ،پنجاب کالج گرلز کیمپس ،وزڈم انسٹیٹیوٹ اور سپیئر ئیر گروپ آف کالجز کے طلبا اور طالبات نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے مرحلے میں کالجز کی ہر ٹیم سے پانچ سوالات پوچھے گئے ،وزڈم انسٹیٹیوٹ کی ٹیم ایک غلطی کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہوگی۔فائنل مقابلے میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج اور اسلامک ایشین کالج کی دونوں ٹیموں نے تین تین سوالات کے جوابات درست دئیے جبکہ پنجاب کالج گرلز کیمپس اور سپیئرئیر گروپ آف کالجز کی ٹیم نے دو ،دوسوالات کے جوابات درست دئیے۔

تیسری پوزیشن کیلئے پنجاب کالج اور سپیئرئیر گروپ کی ٹیموں سے ایک ایک سوال پوچھا گیا۔سپیئرئیر کالج کی ٹیم جواب نہ دے سکی جس کی وجہ سے پنجاب کالج کی تیسری پوزیشن آئی جبکہ پہلی پوزیشن اور دوسری پوزیشن کیلئے آرمی پبلک سکول اور اسلامک ایشین کالج کی ٹیم سے ایک ایک سوال پاچھاگیا۔اسلامک ایشین کالج درست جواب نہ دینے کی وجہ سے دوسری پوزیشن پر آئے اور آرمی پبلک سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

،سوالات وجوابات کے مراحل میں کالجز کے پروفیسرز خواتین وحضرات اور حاضرین نے طلبا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور تالیوں سے اْن کو داددی۔مقابلے میں شریک طلبا اور طالبات کے قلم قافلہ کے جانب سے کتابوں کے تحائف دئیے گئے جبکہ کالجز کی لائبریریزکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے سیرت النبی?کی ایک جلد پروفیسر حضرات کو الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے صدر عمران انور نے پیش کی۔کوئز مقابلے کی پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل کالجز کیلئے خصوصی شیلڈ اداروں کے پروفیسر اور پرنسپلز صاحبان کو پیش کی گئی۔

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کی ٹیم کے محمد ذیشان اور ثوبیہ ارشد کو پہلی پوزیشن ،اسلامک ایشین کالج برائے خواتین کی ربیعہ تبسم اور رافیہ ملک کو دوسری پوزیشن ،پنجاب کالج گرلز کیمپس ارم رشید اور زبیحہ ریاض کو تیسری پوزیشن کاایوارڈ ڈگری کالج کھاریاں کے پرنسپل توصیف اسلم ،علامہ محمد محمود احمد مفتی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق جلالی اور چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے پیش کی۔

سٹیزن سوسائٹی کھاریاں اور آفتاب کرنسی ایکسچینج کے ایم ڈی چوہدری آفتاب اشرف گوندل کی طرف سٹیزن سوسائٹی کے امجد حسین نے اپنے دستِ مبارک سے کوئز مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے اداروں کے طلبا اور طالبات کو کیش پرائز دئیے۔تقسیم ایوارڈ اور انعامات کے بعد چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ اور صدر محفل علامہ محمد محمود احمد مفتی نے اظہارِ خیال میں کھاریاں گزٹ شو کے آرگنائزر اور محبانِ قلم قافلہ کی کاوش کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدارتی خطبہ سے قبل تقریب کے آرگنائزر گل بخشالوی نے معزز حاضرین خواتین وحضرات ،T.D.C.Pانتظامیہ ،طلبا اور طالبات اور تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور پروفیسرز خواتین وحضرات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج کی انتہائی کامیاب تقریب
کھاریاں گزٹ شو مثالی حوصلہ افزائی ہے۔

اس لیے میں محبانِ قلم قافلہ کی محبت میں اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سال انشاء اللہ کوئز مقابلے میں 50ہزار روپے تک کا نقد انعام اور بہت ممکن ہے عمرے کا ٹکٹ بھی دیاجائے۔حاضرین تقریب کی بھرپور تالیوں کی گونج میں گل بخشالوی کے ایک شعرمجھے میری محبت کا صلہ زادِ سفردے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے پرگورنمنٹ ڈگری کالج کے پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد جلالی نے گل بخشالوی کو500روپے کا انعام دیا تو حاضرین محفل کے قہقہوں سے ہال گونج اْٹھا گل بخشالوی نے 500 روپے کیساتھ مزید 1000 روپے مثالی کمپیئرنگ پر زین الہدیٰ طارق کو پیش کر دئیے۔