میڈیا جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کے حالات خراب کرنے والوں کو بے نقاب کرے

ملکہ(عمرفاروق اعوان سے) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارسید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں فسادات کرواکے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔شہر قائد میں صرف اورصرف حکومتی جماعتوں کے درمیان طاقت کی جنگ جاری ہے۔جس کا خمیازہ کراچی کے عوام اور پوری قوم بھگت رہی ہے۔

اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے کراچی کے حالات خراب سے خراب تر کیے جارہے ہیں۔نئی حلقہ بندیوںاور بوگس ووٹرز کے اخراج کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر تنقید کو شدید مایوس کن اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت خود تو خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اگر سپریم کورٹ امن قائم کرنے کے لئے حرکت میں آتی ہے۔

تو اس کے ساتھ محاذ آرائی شروع کردی جاتی ہے۔حکومت کے کرنے والے کام سپریم کورٹ کررہی ہے۔لوگ مررہے ہیں مجال ہے کہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک رینگ جائے۔قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں۔مفاہمت کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رحمان ملک پیشگی اطلاعات بڑے فخر کے ساتھ دیتے ہیں مگر مجرمان کو گرفتار نہیں کرتے۔

سو سے زائد افراد کو قتل کرنے والا شخص رہا کردیا جاتا ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔میڈیا جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں،بھتہ خوروں،ٹارگٹ کلرز کو بے نقاب کرے۔سوشل میڈیا ایم کیوایم کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف چیخ رہا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ 25سال سے ایم کیو ایم نے روشنیوں کے شہر کو بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگین کیا ہوا ہے۔تمام محب وطن جماعتیں کراچی یں فاششٹ تنظیم کے خلاف متحد ہوجائیں۔ٹارگٹ آپریشن خانہ پوری کے سوا کچھ نہیں۔