خواجہ وحید اللہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور کے چیف کوآرڈینیٹر مقرر

Kh Waheedullah

Kh Waheedullah

لاہور (پ ر) ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ کے چیئرمین اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے معروف سماجی اور سیاسی ورکر خواجہ وحید اللہ کو ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے سیکریٹری اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ شوکت ورک نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

اس موقعہ پر وحیداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور انکے ساتھ کام کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی اور میں اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام تک انکا پیغام پہنچاﺅنگا۔