خرم دستگیر کی گورنر سندھ سے ملاقات، سیاسی ہم آہنگی کی ضروت پر زور

Ishrat Ul Ebad Khan

Ishrat Ul Ebad Khan

کراچی (جیوڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر مملکت برائے نجکاری انجینئر خرم دستگیر خان نے ملاقات کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاسی ہم آہنگی کو ہر سطح پر فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر عشرت العباد خان اور خرم دستگیر نے کہا کہ ملک کو توانائی اور معاشی بحران کا سامنا ہے جسے فوکس اپروچ کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو پاکستان کا سافٹ امیج دینا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی جانب راغب ہو سکے گی۔ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پاکستان کے معاشی مسائل کا واحد حل ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت خرم دستگیر خان نے نجکاری کے حوالے سے وفاقی حکومت کی ترجیحات سے بھی گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔