خرم روحیل اصغر کا حلقہ NA-124 کا ہنگامی دورہ

لاہور : چیئرمین پیپلز ویلفیئرز ایسوسی ایشن و نائب صدر مسلم لیگ (ن) خرم روحیل اصغر نے اپنے حلقہ NA-124 میں یوسی 43 گلی نمبر 7 بابا بیری والی سرکار کا ہنگامی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے واسا و ایس ڈبلیو ایم اور امن قائم کرنے والے اداروں کا آج سے شروع ہونے والے عرس کے بارے بریفنگ دی۔

واسا و ایس ڈبلیو ایم کو احکامات صادر کئے کہ وہ عرس کے موقع پر مزار کی صفائی کا مناسب انتظام کریں تاکہ دور سے آنے والے زائرین اور عقیدت مند کسی ذہنی کوفت کا شکار نہ ہوں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس بٹ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محمد مشتاق، سیکرٹری نشرواشاعت محمد عمران، جنرل سیکرٹری پی پی 145 جمیل اختر المعروف بلا، صدر یوسی 43 محمد شاہد بیگ، بلا چمپئن، الطاف طافا ودیگر موجود تھے۔