سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

 Gold

Gold

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 100 روپےکمی کے بعد 1لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 86 روپے کم ہوکر 94 ہزار 736 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 21 ڈالر کم ہوکر 1802 ڈالر ہے۔