خورشید گرلز کالج شاہ فیصل ٹاؤن میں “غزل و لوک گیت مقابلے” کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹ) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام ہفتہ طالبات کے موقع پر غزل و لوک گیت مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کی متعدد کالجز کی طالبات نے حصہ لیا مقابلہ غزل میں اپنے مسحور کن آواز میں غزل گائیکی پر گورنمنٹ گرلز لیاقت کالج کی طالبہ حناء کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔

جبکہ لوک گیت مقابلے میں اول ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی مائرہ ۔دوئم گورنمنٹ گرلز کالج سعود آباد کی فاطمہ اور سوئم گورنمنٹ گرلز سرسید کالج کی مہوش خٹک قرار پائیں ۔مقابلہ غزل و لوک گیت کے مہمان خصوصی ملک کے ممتاز لوک گیت فنکار تاج ملتانی تھے جبکہ صدارت خورشید گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل ڈاکٹر خورشید بانو نے انجام دی۔

مقابلے میں منصف کے فرائض ٹی وی آرٹسٹ صفدر غیاث اور اسٹیج پروگرام آرگنائزر علی طوفانی نے ادا کئے ۔مقابلے میں طالبات نے اپنے محسور کن آواز میں غزل اور گیت کے ذریعے محل کی روح کو گرمائے رکھا اور سامعین سے بے پناہ داد وصول کی۔

Khurshid Government Girls College Shah Faisal Town

Khurshid Government Girls College Shah Faisal Town