خورشید گرلز کالج کے زیر اہتمام محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹ) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں میں حمد و نعت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پُر اثر تقاریر پیش کرکے حاضرین محفل کے دل و دماغ کو منور کردیا بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا گیا کہ “رشتہ مرا خدا کی خدائی سے ٹوٹ جائے۔

چھوٹے مگر نہ ہاتھ سے دامانِ مصطفی”میلاد شریف کی ابتداء میں عقیدت کے پھول کے ساتھ حاضرین محفل کو پھولوں کے گجرے پیش کئے گئے ۔پر نور محفل میں ملک کی ممتاز ثناء خواں سارہ معین اور مصباح آصف نے اپنے پر سوز آواز میں نعت کا نذرانہ بارگاہ رسالت میں پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

محفل میلاد میں پرنسپل ڈاکٹر خورشید بانو اور اساتذہ اکرام نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر محترمہ خوشنودہ نے رقت آمیر دعا کرائی جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Khurshid Girls College Mehfil Milad

Khurshid Girls College Mehfil Milad