خضدار: مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن، 3 ملزم ہلاک

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) خضدار میں مغویوں کی بازیابی کے لئیلیویز اور ایف سی کے مشترکہ آپریشن کے دوران 3 ملزم ہلاک اور 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ سے ایف سی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

خضدار کے ڈپٹی کمشنر سید عبدالوحید شاہ کو اطلاع ملی تھی کہ میر رسول بخش ساسولی نامی شخص نے دس افراد کو نجی جیل میں قید کر رکھا ہے، جس پر ایف سی کمانڈنٹ قلات کی زیر نگرانی لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 3 اغواء کار مارے گئے۔

جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کارروائی میں ایف سی کے 3 اہلکار بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم کسی بھی مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔