خیبر ایجنسی میں فضائیہ کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

Fighter Jet Air Strikes

Fighter Jet Air Strikes

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اورٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگال میں رات گئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں سے کی گئی بمباری میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بمباری میں3 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

کارروائی افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور داعش سے ہے۔