خیبر ایجنسی : باڑہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 6 شدت پسند ہلاک، 5 زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

باڑہ (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری 6 شدت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ اکا خیل میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی، جس سے 6 شدت پسند جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے شدت پسندوں کو اپنے دیگر ساتھیوں نے نامعلوم مقام کو منتقل کردیا۔ بمباری سے شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔