پشاور : دو گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاورمیں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کے نتیجے میں کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔