مولوی کا کمسن بھائیوں پر شدید تشدد، والد کو دھکے مارے

Severe violence

Severe violence

چیچہ وطنی (جیوڈیسک) دیر سے آنے پر مولوی کا دو کمسن بھائیوں پر شدید تشدد کیا۔ شکایت کرنے پروالد کو دھکے مار کر مدر سے سے نکال دیا بیگم شہنازجاوید روڈ پر واقع دینی مدرسہ کے مولوی احسان نے دیر سے آنے پر دو سگے بھائیوں چھ سالہ محمد زبیر اور آٹھ سالہ محمد ابوبکر پر بہیمانہ تشدد کر کے زخمی کر دیا۔

بچوں کی حالت دیکھ کر جب انکا والد منظور احمد نے مدرسہ میں جا کر شکایت کی تو مولوی احسان نے بجائے معذرت کر نے کے اسے دھمکیاں دیتے ہوئے دھکے مار کر مدرسہ سے باہر نکال دیا۔

جس پر بچوں کے لواحقین انہیں لے کر چیچہ وطنی پریس کلب آگئے اور وہاں ذرائع کے نمائندہ کو بچوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات دیکھتے ہوئے سخت احتجاج کیا اور اعلی احکام سے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔