خیبر ایجنسی : باڑہ پشاور روڈ ساڑھے 3 سال بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور(جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے باڑہ پشاور روڈ کو سیکیورٹی فورسز نے ساڑھے 3 سال بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں باڑہ پشاور روڈ کو سیکیورٹی فورسز نے ساڑھے 3 سال بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باڑہ پشاور روڈ ہر روز صبح اور شام کے وقت 2، 2 گھنٹوں کیلئے تجرباتی بنیاد پر کھول دیا گیا ہے، اگر امن وامان کی حالت پر منفی اثرات نہیں پڑتے تو اس دورانیہ میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی وجہ سے یکم ستمبر 2009 میں ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔