خیبر ایجنسی میں دن بھر بارش ، 20 مکانات تباہ، 15 افراد زخمی

Landi Kotal

Landi Kotal

لنڈی کوتل (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ خیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

برساتی نالوں میں نچلے سطح کا سیلاب آیا۔ آج کی بارشوں سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ موسم کا ٹھنڈک برقرار رہا۔ گزشتہ روز کی تباہ کن بارش میں 20 سے زائد مکانات تباہ اور 15 افراد زخمی ہو گئے تھے۔