خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینرز پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وزیر ڈنڈ میں نیٹو کنٹینرز پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈنڈ میں شدت پسندوں نے افغانستان میں زیر استعمال فوجی ساز و سامان سے لدے 3 کنٹینرز پر فائرنگ کر دی جس سے 2 نیٹو ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کنٹینر کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیٹیکل حکام اور سیکیورٹی فورسز نے جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔