خیبر ایجنسی: شدت پسندوں کے مرکز میں دھماکا، 5 ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے مرکز میں دھماکے سے دو اہم کمانڈروں سمیت پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ تحصیل باڑہ کے علاقے نالہ میں صبح سویرے لشکر اسلام کے مرکز میں دھماکا ہوا جس میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر یونس شامل ہے۔ دھماکے سے مرکز کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد مرکز کے اندر نصب کیا گیا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دوسری جانب تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس میں فائرنگ سے خاصہ دار فورس کا حولدار ایاز جاں بحق ہو گیا۔