خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، چھ شدت پسند ہلاک اورپانچ زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ آکاخیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھ شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے جبکہ بمباری سے دو ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق باڑہ کے نواحی آکا خیل کے علاقے خرمتنگ میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے چھ شدت پسند ہلاک کردئیے اور پانچ شدت پسند زخمی ہوئے جبکہ طیاروں کی بمباری سے ان کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔