خیبرپختونخوا اسمبلی میں اطلاعات تک رسائی کابل پیش

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (جیوڈیسک) قانون پرعمل درآمد کے لئے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں چاررکنی رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن قائم کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اطلاعات تک رسائی کابل پیش کر دیا گیا۔ بل کے تحت تمام سرکاری محکموں سے متعلق معلومات تک عام آدمی کی رسائی ممکن ہو سکے گی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے اطلاعات تک رسائی کابل ایوان میں پیش کیا۔ بل کے تحت صوبائی اسمبلی اور ماتحت عدلیہ سمیت تمام محکموں کے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

ہر سرکاری محکمے میں معلومات فراہمی کے لئے ایک افسر مقرر کیا جائے گا۔بل کے تحت معلومات فراہم کرنے سے اِنکار پ رسرکاری اہلکار کو 25 ہزار روپے جرمانہ اور دو سال قیدکی سزادی جاسکے گی۔ قانون پر عمل درآمد کے لئے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں چار رکنی رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن بھی قائم کیا جائے گا۔