خیبرپختونخوا اسمبلی : سروسز ٹریبونل ترمیمی بل 2013 منظور

Pakhtunkhwa Assembly

Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سروسز ٹریبونل ترمیمی بل دو ہزار تیرہ منظور کر لیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون اسراراللہ گنڈاپور کی جانب سے پیش کیا گیا۔

سروسز ٹریبونل ترمیمی بل دو ہزار تیرہ بغیر کسی بحث کے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی ایم پی اے نگہت اورکزئی نے حکومت کی جانب سے چار سو ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ چار سو خاندانوں کے روزگار کو دا پر لگانا ہے۔ اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔