سپریم کورٹ: پرویزمشرف غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ نے پرویزمشرف غداری کیس کیلئے حکومت کو داخل کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا۔ تفصیلی فیصلہ جاری جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت آرٹیکل چھ پرکوئی فیصلہ نہیں دیگی کہ یہ تحقیقات متاثر کر سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف پرغداری کامقدمہ چلانے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔ تحریری فیصلہ میں حکم دیا گیا کہ حکومت عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق کارروائی کرے۔ عدالت آرٹیکل چھ پرکوئی فیصلہ نہیں دیگی۔ یہ پرویز مشرف کیخلاف تحقیقات کو متاثر کر سکتا ہے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ حکومت نے پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدام کی تحقیقات شروع کر دیں ہے۔ تحریری فیصلے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ حکومت غیر ضروری التوا کئے بغیر تحقیقات مکمل کرے گی۔ فیصلے میں عدالت نے سابق صدر کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ چارصفحات پرمشتمل فیصلہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے تحریر کیا۔