خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور(جیوڈیسک) سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اشاریہ ایک تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ ،سوات ،لوئر دیر ،بٹگرام،چترال اور دیگر اضلاع میں محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔