خیبر پختون خوا سے 35 لاپتہ افراد، وفاق کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی جس کا مسودہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد بل پر قومی اسمبلی میں بحث کرائی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے جواب خفیہ رکھنے کی استدعا بھی کی ہے۔