خیبر پختونخوا میں صوبائی علماء کونسل قائم کردی گئی

Sardar Yousaf

Sardar Yousaf

پشاور (جیوڈیسک) اوقاف ہال پشاور میں ہونے والی بین المسلمین کانفرنس میں مذہبی جماعتوں کے سربراہان اور مختلف مذاہب کے رہنما شریک تھے۔

صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے تنازعات کے حل کیلئے باہمی مشاورت لازمی قرار دیتے ہوئے 13 نکاتی ضابطہ اخلاق مرتب کیا۔

صوبائی سطح پر علماء کونسل کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ فرقہ ورانہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے علمائے کرام نے مساجد میں لائوڈ اسپیکر کے محتاط اور محدود استعمال کی تجویز دی۔

صوبائی علماء کونسل فرقہ ورانہ اور مذہبی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز، تحقیق اور ہم آہنگی کے اقدامات کرے گی۔