خیبرپختونخوا : دریائے کابل، سندھ اور سوات میں نچلے درجے کا سیلاب

River Kabul

River Kabul

پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبرپختون خوا میں دریا ئے کابل، دریائے سندھ اور دریائے سوات سمیت تمام دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق صوبے کے تمام دریاوں میں نچلے درجے کاسیلاب ریکا رڈ کیا گیا ہے۔

دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 39 ہزار 570 کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے پنج کوڑہ، شاہ عالم، ادیزئی، ناگمان، جندی، کلپانی نالہ، دریائے سرن، کنہار، گمبیلا، باڑہ اور دریائے کرم میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔