حکومت نے پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز دوبارہ تشکیل دے دیا

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت نے پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز دوبارہ تشکیل دے دیا جبکہ ایف بی آر نے ادارے کے منجمد اکانٹس بحا ل کر دیئے، فلائیٹ آپریشن بلاتعطل جاری ہے۔ پی آئی اے کو درپیش مالی بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی کی گئی ہے۔

پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں عارف حبیب، اسلم خالق، نصیر ایس جعفر، معروف صعنتکار میاں منشا، سرفراز اے رحمان، سیکریٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی، عمران خان اور سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر مسعود خان کو شامل کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے پہلے مرحلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ادارے میں انتظامی تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ دوسری طرف ایف بی آر نے ادارے کے منجمد اکانٹس بحال کر دیئے ہیں۔