دہشت گردی فاٹا کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے: صدر زرداری

President Zardari

President Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے فاٹا کے عوام کی قربانیوں کو نہیں بھلایا جا سکتا وہاں کے عوام کی مشکلات حل کریں گے۔

فاٹا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ قبائلی علاقے کے عوام نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، وہاں قیام امن کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈرون اور طالبان کے حملوں کے درد کو سمجھتے ہیں۔

فاٹا میں اصلاحات لے کر آئے، تبدیلی ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں آئی۔ صدر کا کہنا تھا کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں مقامی اور غیر ملکی جرائم پیشہ قوتیں سرگرم ہیں۔