خیبر پختون خوا کے تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم لگیں گے

Bio Metric System KB

Bio Metric System KB

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت تعلیمی اداروں میں حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا آغاز صوبائی ایجوکیشن سیکریٹریٹ سے کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف کی ہدایت پر ایجوکیشن سیکریٹریٹ پشاور میں حاضریوں کے لئے جی پی آر ایس پر مبنی بائیو میٹرک ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔

جو ملک کے سرکاری اداروں میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد نظام ہے۔ تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے کی ابتدا ایجوکیشن سیکریٹریٹ سے کر دی گئی جہاں سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میڑک مشین نصب کردی گئی ہے۔ یہ نظام تمام اضلاع کے تعلیمی دفاتر کے بعد سکولوں تک اس کا دائرہ پھیلایا جائے گا۔ تاکہ اساتذہ اور دیگر سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جاسکے۔ نئے نظام سے صوبے میں تعلیم کا معیار بہتر ہونے کی توقع ہے۔