خیبر پختون خوا کے بیشتر دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب

KP River Flood

KP River Flood

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے بیشتر دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکا رڈ کیا گیا ہے۔ پشاور میں قائم محکمہ آبپاشی کے فلڈ سیل کے مطابق خیبر پختون خوا کے بیشتر دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے کابل میں نو شہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 94 ہزار 100 کیوسک اور ورسک کے مقام پر 53 ہزار 980 کیوسک رکا رڈ کیا گیا ہے اور یہاں در میانے درجے کا سیلاب ہے۔ اسی طرح دریا ئے سوات میں بھی کئی مقا مات پر درمیانی درجے کا سیلا ب ریکا رڈ کیا گیا ہے۔