خیبر پختون خوا میں نظام تعلیم انگریزی میں کرنے کا فیصلہ

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں نصاب تعلیم اردو کی بجائے انگریزی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلی پرویزخٹک نے پشاور میں ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ایسا نظام تعلیم لانا چاہتی ہے۔

جہاں سرمایہ دار کے ساتھ غریب کا بچہ بھی ایک ہی نصاب پڑھے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں نصاب تعلیم انگریزی ہو گا، سرکاری اسکولوں میں بھی پرائیویٹ اسکولوں کا نصاب پڑھایا جائے گا۔