اسلام آباد : رشوت اور کرپشن کے الزام میں مجسٹریٹ کمرہ عدالت سے گرفتار

Court

Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ملزم کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا فرخ ندیم ایماندار افسر ہیں۔ اچھی کارکردگی کے باعث انہیں ترقی بھی دی گئی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ملزمان اسلام آباد کی بجائے دیگر شہروں سے حفاظتی ضمانت کرا لیتے ہیں۔ فرخ ندیم کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم فرخ ندیم کو پندرہ لاکھ روپے رشوت کے عوض اراضی کے جعلی انتقال کے الزام ہے جس پر ایف آئی اے کرائم سیل نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔