قاتل کی عدم گرفتاری پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کر دی

Oil Tankers Association

Oil Tankers Association

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے، ٹینکرز مالکان نے ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کر دی۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے عہدیدار شاہ محبوب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے بعد اندرون ملک تیل کی سپلائی بند کر دی ہے۔

شیریں جناح کالونی میں ہزاروں ٹینکرز کھڑے ہیں، آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے سربراہ یوسف شہوانی کا کہنا ہے کہ جب تک محبوب شاہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

تیل کی سپلائی کی بندش ملک بھر میں تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔