ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں : آرمی چیف

Army Chief

Army Chief

کاکول(جیوڈیسک)بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔ فوج عوام کے ساتھ ہے، قوم متحد رہی تو اس مشکل دور سے گزر جائیں گے۔ 127 وین پی ایم اے لانگ کورس46 ویں انٹی گریٹڈ اور پہلے مجاہد کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ مختصر وقت میں بہت سے چیلنجوں پر قابو پایا ہے۔

چھوٹی قومیں ان چیلنجوں کا سامنا نہیں سکتیں آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے امن کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے حالیہ مہینوں میں بہت سارے جارحیت پسندانہ بیانات کا تحمل سے سامنا کیا۔ تاہم امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہماری ترجیح اس وقت ملک کی اندرونی سیکورٹی ہے۔

مگر کسی بھی بیرونی خطرے کے جواب کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، پاکستان سے اسلام کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان آرمی علامہ اقبال اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو صیحح اسلامی ریاست بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گ