عام انتخابات میں نواز شریف کو ووٹ دیں، شہباز شریف کی اپیل

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

راجن پور(جیوڈیسک)راجن پور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اللہ کے واسطے نواز شریف کو ووٹ دیں جو بجلی کے اندھیروں کو ختم کردیں گے۔

راجن پور اسٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں بطور وزیراعلی متاثرین کی بھرپور مدد کی، جب راجن پور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا۔

تو زرداری صاحب لندن اور پیرس کے محلوں میں بیٹھے تھے، اقتدار میں آکرجنوبی پنجاب کو لاہور جیسی ترقی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی بجلی چوروں اور زرداروں سے آزادی کا دن ہوگا۔

اس دن لوٹی ہوئی رقم ان کے پیٹوں سے نکال کر آپ کے قدموں میں نچھاور کردیں گے۔ شہبا زشریف نے عوام سے اپیل کی کہ نواز شریف کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔