علامہ اقبال کا 75 واں یوم وفات

Allama Iqbal

Allama Iqbal

شاعر مشرق، حکیم الا مت اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کا آج 75 واں یوم وفات نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔پاکستان کا خواب دیکھنے والے ڈاکٹر محمد علامہ اقبال بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں شامل تھے۔

ان کی بنیادی وجہ شہرت اردو اور فارسی کی وہ شاندار شاعری ہے جس نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ انھوں نے 1930 میں الہ آباد میں خطاب کرتے ہوئے نظری پاکستان پیش کیا۔

اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ ان کے کلام کا بہت بڑے حصے کا انگریزی، جرمنی، فرانسیسی، چینی، جاپانی اور دوسرے زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ اقبال نے سنجیدہ شاعری کے علاوہ بچوں کیلئے بھی بہت سی نظیں لکھیں۔